Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

بجلی بند رہے گی 17-11-2026

بجلی بند رہے گی 17-11-2026

نمبر:کیسکوپی آر82
*بجلی بندرہنے کی اطلاع*
کوئٹہ: 16نومبر2026ء۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 17نومبرکو(بروزمنگل) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv پی اے ایف سٹی، سمنگلی اور انٹرکنیکٹر فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بند رہیگی، اسی طرح 17نومبراور18نومبرکو(روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv پی ٹی وی، اسٹیڈیم، شہبازٹاون، مارک فیکٹری، دیبہ، جی او آرکالونی فیڈروں سے صبح7بجے تا دوپہر2 بجے بندہوگی۔ اسکے علاوہ 18نومبرکو (بروزبدھ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈفیڈرسے دن 11بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 18نومبرکو (بروزبدھ) چمن گرڈ اسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔ # #

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More