Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

پولیس وکلاء ملاقات 12-12-2026

پولیس وکلاء ملاقات 12-12-2026

کوئٹہ: پولیس اور وکلاء کے درمیان جاری کشیدگی خوش اسلوبی کے ساتھ حل کردیا گیاہے،

کوئٹہ(بلوچستان ٹی وی)رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ ناصر خان یوسفزئی، ایس ایس پی پولیس کوئٹہ دوستین دشتی، ایس پی سٹی آصف غفور اور ڈی ایس پی حفیظ الرحمن نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطا اللہ لانگو، صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ اورنگزیب کاکڑ،، ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایڈووکیٹ سلیم لاشاری جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی یشن ایڈوکیٹ سید نجم الدین اغا اور دیگر وکلاء سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وکلاء اور پولیس کے درمیان حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وکلاء اور پولیس کے درمیان کشیدگی کو دور کرنے اور باہمی اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید ڈی ایس پی سرانان کے خلاف شکایات کے حوالے سے باقاعدہ انکوائری کرنے اور انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More