پہلی پاکستانی خاتون باکسر 04-11-2026
پہلی پاکستانی خاتون باکسر 04-11-2026
بلوچستان کی عابدہ بتول پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیں جنہوں نے عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ پاکستانی باکسر عابدہ بتول نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں 31 اکتوبر کو منعقدہ باکسنگ مقابلے میں تھائی حریف وانڈی سینونگ کھروٹ کو اسپلٹ ٹیکنیکل فیصلے کے تحت شکست دے کر ویمن انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (WIBA) کا عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔