پی ایف یو جے یوم احتجاج 02-11-2026
پی ایف یو جے یوم احتجاج 02-11-2026
*3 نومبر کو یوم سیاہ*
*کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شارع عدالت صحافی احتجاج کریں گے*
*کوئٹہ ( پ ر ) 3 نومبر2007 کی سابق جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں آئین کو معطل کرکے ایمرجنسی نافذ کرنے ، پیکا ایکٹ سمیت دیگر کالے قوانین ، میڈیا اداروں سے ورکرز اور صحافیوں کی جبری برطرفیوں ، بلوچستان میں ٹی وی چینلز کے بیورو دفاتر کی بندش اور تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر کال پر 3 نومبر کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اس موقع پرکوئٹہ پریس کلب کے سامنے شارع عدالت پر دوپہر 2 بجے سے شام پانچ بجے تک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اور کوئٹہ پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا جائے گا مظاہرے میں شریک صحافی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں کر شرکت کریں گے,*
*تمام صحافی دوستوں ، یونین کے ساتھیوں میڈیا ورکرز ، سوشل اور ڈیجٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں و کارکنوں سے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کی استدعا ہے۔*
*شاہ حسین ترین* ۔
*جنرل سیکرٹری*
*بلوچستان یونین آف جرنلسٹس*۔