سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان 31-10-2026 سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان 31-10-2026 On Oct 31, 2026 Share کوئٹہ 31اکتوبر۔ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) بلوچستان عبدالمجید جونجو کی خصوصی ہدایات پر ڈھاڈر میں کوئٹہ–جیکب آباد قومی شاہراہ پر غیر قانونی روٹ استعمال کرنے، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں چلانے اور ویگنوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 10 گاڈیوں کا چالان کیے گئے، جبکہ 13 گڈز گاڈیوں اور ویگنوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کی گئی۔یہ کارروائی پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی کی مشترکہ ٹیم نے ڈی آئی جی سبی محمد پرویز عمرانی، ڈی پی او کچھی غلام مرتضیٰ بھٹو اور ڈی ایس پی سرکل شیر محمد کی نگرانی میں انجام دی- اس موقع پر گڈز گاڈیوں کو غیر قانونی روٹ استعمال کرنے پر سختی وارننگ بھی جاری کی گئی ان کا کہنا ہے کہ گڈز گاڈیاں صرف ایک روٹ کا ٹیکس جمع کرتے ہیں جبکہ پورے صوبے میں روٹ استعمال کررہے ہیں۔جوکہ غیر قانونی ہے اور اس عمل سے سرکاری ریونیو کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا تمام گڈز ٹرانسپورٹرز اپنی گاڈیوں کے روٹ کو متعلقہ ریجن کے علاؤہ دیگر ریجن کسی دوسرے روٹ پر نہ چلائے۔انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ اپنی گاڈیوں میں روٹ پر مٹ لازمی رکھیں جبکہ اپنے روٹ پرمٹ کی تجدید لازمی کرے تاکہ بھاری چالان سے بچ سکے۔ پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی نے واضح کیا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ Share