صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ 31-10-2026
صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ 31-10-2026
د
31 اکتوبر 2026ء
صحبت پور۔۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے فٹسال گرونڈ باقاعدہ افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق آج ضلع صحبت پور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر انہیں صحت مند تفریح جسمانی نشوونما اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے
اس سلسلے میں آج صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے کک لگا کر کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان سے نظم و ضبط، برداشت، باہمی تعاون، ٹیم ورک اور مقابلے کا مثبت جذبہ بھی پروان چڑھتا ہے
انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو فعال بنانا اور انہیں کھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، اپنی شناخت بنانے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع صحبت پور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے تسلسل کھیلوں کی سہولیات میں بہتری اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ ضلع کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھرپور مواقع میسر آ سکیں۔
