بلوچستان ہائی کورٹ 29-10-2026 بلوچستان ہائی کورٹ 29-10-2026 On Oct 29, 2026 Share خبر نامہ نمبر 2026/9431 کوئٹہ28 اکتوبر:_رجسٹرار ہائی کورٹ آف بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق تمام امیدواران جو ہائی کورٹ آف بلوچستان میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کی آسامی کے لیے تحریری امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں، کو بذریعہ ہٰذا مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 29 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہونے والا تحریری امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔امتحان کے التوا کا فیصلہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، جو ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہونے ہیں، اور ان کے پیشِ نظر درپیش سیکیورٹی کے ممکنہ خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔تحریری امتحان کی نئی تاریخ سے تمام امیدواران کو مناسب وقت پر مطلع کر دیا جائے گا۔تمام متعلقہ امیدواران سے گزارش ہے کہ اس اعلان کو نوٹ فرما لیں۔ Share