گوادر اظہار یکجہتی کشمیر 27-10-2026 گوادر اظہار یکجہتی کشمیر 27-10-2026 On Oct 27, 2026 Share گوادر 27 اکتوبر 2026: صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر طالبات اور فیکلٹی ممبران نے تقاریر کے ذریعے مسئلۂ کشمیر کی تاریخی اہمیت، کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ کالج پرنسپل سبین بلوچ نے اپنے خطاب میں یومِ سیاہ کشمیر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے طالبات کو مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی تقریب کے دوران مضمون نویسی سمیت مختلف مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بعدازاں پرنسپل سبین بلوچ کی قیادت میں کالج کے احاطے میں ریلی نکالی گئی، جس کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا گیا اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ Share