وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو اجلاس 26-10-2026
ٹیکرز الیکٹرانک میڈیا
26اکتوبر 2026
وزیر داخلہ بلوچستان/ اجلاس
*کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت پشین میں امن اومان سے متعلق اہم اجلاس*
کوئٹہ: اجلاس میں چیئرمین پی اے سی اصغر ترین، اراکین صوبائی اسمبلی سید ظفر آغا، اسفندیار کاکڑ شریک ہوئے
کوئٹہ:اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، کمشنر پشین ڈویژن، ڈی آئی جی پشین، ڈی پی او سمیت حکام شریک ہوئے
کوئٹہ: اجلاس میں پشین کے قبائلی عمائدین اور علماء کرام بھی شریک ہوئے
کوئٹہ: اجلاس میں پشین میں امن اومان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی
کوئٹہ: پشین سمیت صوبے بھر میں عوام کی جان ومال کا تحفظ، امن اومان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو
کوئٹہ: ضلع پشین میں فوری طور پر دفعہ 144نافذ کردی گئی، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: پشین سمیت دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائے، وزیر داخلہ کی ہدایت