خبیر پختونخوا افغان مہاجرین 24-10-2026 خبیر پختونخوا افغان مہاجرین 24-10-2026 On Oct 24, 2026 Share خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی تیز خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد وہاں مقیم افغان مہاجرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ افغان مہاجرین کو ”بلاامتیاز حراست‘‘ میں لے کر سرحد پار بھیجا جا رہا ہے۔ پاکستان کے دیگر صوبوں سے بے دخل کیے جانے والے زیادہ تر افغان مہاجرین خیبرپختونخوا میں پہلے سے مقیم رشتہ داروں کے ہاں پہنچ گئے تھے اور انہی کے توسط سے مختلف شہری و دیہی علاقوں میں کرائے کے مکانوں میں رہائش اختیار کی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت افغان مہاجرین کے لیے نرم گوشہ رکھتی تھی، جس کی وجہ سے بالخصوص کاروباری طبقے کے ساتھ رعایت برتی جاتی رہی لیکن دہشت گردی کے واقعات میں اضافے اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاق سے آنے والی پالیسیوں کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ Share