وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 17-10-2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 17-10-2026
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
کوئٹہ، 17 اکتوبر
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نواں کلی میں تربیتی طیارے کے حادثے کے دوران انسانی جانیں بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے نوجوان حکمت اللہ کی ملاقات*
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوجوان حکمت اللہ کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین
حکومت بلوچستان کی جانب سے نوجوان حکمت اللہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا
آپ پر فخر ہے، آپ جیسے نوجوان بلوچستان کے لیے مثالی کردار ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
ہماری سیکیورٹی فورسز ہمارے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
حادثے کی جائے وقوعہ پر انسانی جانیں بچانے کے لیے نوجوانوں کا آگے بڑھنا بلوچستان کے عوام کی اپنی سیکیورٹی فورسز سے محبت کا عملی ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے دیکھ لیں کہ بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز سے والہانہ محبت کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
- بلوچستان کے عوام ہر جگہ اور ہر حال میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی