Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

بریکنگ نیوز 15ـ10ـ2026

بریکنگ نیوز 15ـ10ـ2026

خاران: کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کے مبینہ اغواء کی اطلاع، سکیورٹی ادارے متحرک ہونے کا امکان

خاران: ذرائع کے مطابق خاران، کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر برشونکی کے علاقے میں مبینہ ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے جانے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد اللہ کاکڑ، جو ماضی میں ڈپٹی کمشنر خاران کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں

حال ہی میں کمشنر رخشان ڈویژن تعینات ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے خاران جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر اس واقعے کا نشانہ بن گئے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات، حکام کا باضابطہ مؤقف اور کمشنر اسد اللہ کاکڑ کی موجودہ صورتحال تاحال تصدیق طلب ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More