وزیر اعلیٰ سندھ 13-10-2026
وزیر اعلیٰ سندھ 13-10-2026
ووہان، چین / وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ چین/ 13 اکتوبر 2026ء
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا چین کے شہر ووہان میں جدید ٹیکنالوجی مراکز کا دورہ*
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو ، معاونِ خصوصی قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف عباس ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری سرمایہ کاری راجہ خرم شہزاد، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو سمیت دیگر حکام وفد میں شامل
سید مراد علی شاہ کی سندھ میں اسمارٹ گورننس اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے چین سے تعاون کی تجویز
وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی میں سیلاب سے پیشگی آگاہی کے لیے پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کی تجویز
کراچی میں اسمارٹ سٹی آپریشنز پلیٹ فارم کی تیاری کے لیے ہواوے کے ساتھ شراکت داری پر غور
سندھ حکومت کا مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سینٹرز اور تکنیکی تربیت کے شعبوں میں چین سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ
*وزیراعلیٰ سندھ کا ووہان کے ڈیجیٹل گورننس نظام اور اے آئی کمپیوٹنگ سینٹر کا دورہ*
سندھ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون بڑھانے کی کوششیں
وزیراعلیٰ سندھ کو ہواوے کے تعاون سے قائم ووہان سٹی آپریشن سینٹر کے نظام پر تفصیلی بریفنگ
ووہان میں ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے شہری انتظام چلانے کے نظام کا مشاہدہ
ووہان سٹی آپریشن سینٹر میں ٹریفک، ہنگامی خدمات اور شہری منصوبہ بندی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا تا ہے
وزیراعلیٰ سندھ کا ڈیٹا کی بنیاد پر حکومتی نظام چلانے کے ووہان ماڈل میں دلچسپی کا اظہار
مسائل کو بحران بننے سے پہلے شناخت کرنا اور فوری حل فراہم کرنا جدید گورننس کی اہم خصوصیت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ٹیکنالوجی اور جدت شہریوں کی زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت ووہان کے جدید شہری انتظام کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، سید مراد علی شاہ
مصنوعی ذہانت اور حقیقی وقت کے ڈیٹا سے عوامی خدمات بہتر بنانے کے امکانات کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی میں شہری سیلاب سے پیشگی آگاہی کے لیے پائلٹ منصوبے کی تجویز
کراچی میں سیلاب کی پیش گوئی اور ہنگامی ردعمل بہتر بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر غور
وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی کے لیے اسمارٹ سٹی آپریشنز پلیٹ فارم تیار کرنے کی پیشکش
کراچی میں مجوزہ پائلٹ منصوبے کا آغاز ابتدائی طور پر ایک ضلع سے کرنے کی تجویز
کامیابی کی صورت میں شہر کراچی کے دیگر علاقوں تک اسمارٹ سٹی منصوبے کو توسیع دی جا سکے گی، وزیراعلیٰ سندھ
دو کروڑ سے زائد آبادی والے کراچی کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی شہری انتظام سے فائدہ پہنچ سکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ٹریفک جام، پانی کی فراہمی، کچرے کی تلفی اور شہری سیلاب کراچی کے بڑے انتظامی چیلنجز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی کے شہری مسائل کے حل کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور فوری معلومات کی فراہمی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سیلاب کی پیش گوئی، ہنگامی امداد اور شہری انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ہواوے سے شراکت داری میں دلچسپی ہے، مراد علی شاہ
سندھ حکومت محض ٹیکنالوجی کی خریداری کے بجائے طویل مدتی تعاون چاہتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی ہواوے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں طویل مدتی شراکت داری کی تجویز
ڈیٹا سینٹرز، علم کی منتقلی اور تربیتی پروگرام سندھ کی ٹیکنالوجی شراکت داری کا حصہ ہوں گے، سید مراد علی شاہ
سندھ کے سرکاری اداروں اور ماہرین کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت کے افسران کے لیے ووہان سٹی آپریشن سینٹر کے مطالعاتی دوروں کی تجویز
ہواوے اور سندھ کی جامعات و تکنیکی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور
ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سندھ میں شہری خدمات بہتر بنانے کی کوشش
سندھ میں جدید ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لیے تکنیکی معاونت اور تربیت کے امکانات کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ووہان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپیوٹنگ سینٹر کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ کو ووہان اے آئی کمپیوٹنگ سینٹر کے آپریشنز اور تحقیقی تعاون پر بریفنگ
ووہان اے آئی کمپیوٹنگ سینٹر کی کمپیوٹنگ صلاحیت 400 پیٹافلاپس تک پہنچ چکی ہے، بریفنگ
ووہان کا اے آئی کمپیوٹنگ سینٹر 2021 میں قائم کیا گیا تھا، چینی حکام کی بریفنگ
ووہان میں جامعات، تحقیقی اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جدید اے آئی وسائل تک رسائی حاصل ہے
مشترکہ کمپیوٹنگ انفرااسٹرکچر مصنوعی ذہانت تک رسائی آسان بنانے کا مؤثر طریقہ ہے، سید مراد علی شاہ
جامعات، محققین اور اسٹارٹ اپس بھاری سرمایہ کاری کے بغیر جدید کمپیوٹنگ وسائل استعمال کر سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل کاروبار کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں،سید مراد علی شاہ
نوجوان آبادی اور تعلیمی ادارے سندھ کو جدت کا علاقائی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی ایجوکیشن سٹی کو اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کا منصوبہ
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی ایجوکیشن سٹی میں تحقیق اور جدت کے فروغ پر زور
جدید اے آئی انفرااسٹرکچر تک رسائی طلبہ اور محققین کے لیے اہم ہے، سید مراد علی شاہ
ڈیجیٹل معیشت میں عالمی مسابقت کے لیے جدید کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کی جامعات اور محققین کو اے آئی تربیت اور کمپیوٹنگ وسائل فراہم کرنے کی تجویز
سندھ میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے لیے تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر زور
انجینئرز، محققین اور سرکاری افسران کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں کی تجویز
مصنوعی ذہانت مستقبل کی معیشتوں اور معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے،سید مراد علی شاہ
سندھ حکومت اور ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا منصوبہ
شنگھائی میں سندھ سرمایہ کاری و تجارتی کانفرنس کے موقع پر ایم او یو پر دستخط متوقع
اسمارٹ گورننس، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں تعاون ایم او یو کا حصہ بن سکتا ہے
سندھ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو نئی جہت دینے کی کوشش
انسانی وسائل کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر وزیراعلیٰ سندھ کا زور
ووہان کے دورے میں زیرِ بحث تجاویز کو ہواوے کے ساتھ مجوزہ مفاہمت کی یادداشت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا
سندھ اور چین کے عوام کے مفاد میں دیرپا شراکت داری قائم کی جائے گی، سید مراد علی شاہ کا عزم
جدید ٹیکنالوجی سے عوامی خدمات بہتر اور جدت پر مبنی ترقی کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse #SindhVisitsChina #China #Sindh #Pakistan