افیسران اغواء 13-10-2026
افیسران اغواء 13-10-2026
*قلات کے علاقے رودینجو سے نجی بینک خضدار ریجن کے دو افسران مبینہ طور پر اغوا*
خضدار ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے دو اعلیٰ افسران، ریجنل ہیڈ آپریشن حاجی لشکر خان بنگلزئی اور ریجنل ہیڈ سیلز خالد گچکی کو 2 اکتوبر 2026ء کو خضدار سے کوئٹہ آتے ہوئے قلات کے علاقے رودینجو سے تقریباً سہ پہر تین بجے نامعلوم افراد نے ناکہ لگا کر مبینہ طور پر اغوا کر لیا
اطلاعات کے مطابق، دونوں افسران اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ رودینجو کے مقام پر نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ واقعے کے اگلے روز ڈرائیور بازیاب ہو کر خضدار پہنچ گیا، تاہم دونوں بینک افسران تاحال لاپتہ ہیں۔ دونوں افسران کے بارے میں اب تک کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی، جس کے باعث ان کے اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے