Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

اے ڈی سی کیچ 08-10-2026

اے ڈی سی کیچ 08-10-2026

*ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند کا مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیمی و انتظامی سہولیات کا جائزہ، مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی*

تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے تربت کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور وہاں تعلیمی و انتظامی سہولیات، بنیادی ضروریات اور طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بلوچی بازار، سید ہاشمی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کے سربراہان اور تدریسی عملے سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں سمیت اداروں میں دستیاب بنیادی سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بلوچی بازار کے دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے یونیسف کے تعاون سے قائم ٹیکنیکل امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور امتحان میں شریک طالبات سے ملاقات کرکے امتحانی امور اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر طالبات نے اسکول بس کے لیے تیل اور ڈرائیور کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بس کے لیے تیل اور ڈرائیور کی سہولت نہ ہونے کے باعث انہیں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے طالبات کے مسئلے کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ اسکول بس کے لیے تیل اور ڈرائیور کی فراہمی کے مسئلے کو جلد حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طالبات کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آسکے۔

اس موقع پر اسکول کی ہیڈمسٹریس نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بطور تحفہ کھجور پیش کی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے سید ہاشمی اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے اسکول انتظامیہ سے ادارے کو درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیسف کے تعاون سے قائم ٹیکنیکل امتحانی مرکز کا معائنہ کیا انہوں نے امتحانی مرکز میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طلبہ و اسکول انتظامیہ سے ملاقات کرکے انہیں درپیش مسائل، امتحانی سہولیات اور دیگر ضروری امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، طلبہ و طالبات کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام اور اداروں کی انتظامیہ پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رہیں اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔

دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر کیچ حضور بخش بلوچ بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ کے ہمراہ موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More