Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

*گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ناصر آباد کا دورہ، تعلیمی معیار اور طلبہ کی رہنمائی پر زور* تربت.7 اکتوبر 2026ء کو ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران ڈویژن پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ کالجز شریف شمبے زئی نے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ناصر آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے تعلیم، مطالعہ، محنت اور مستقل مزاجی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ طلبہ کلاس روم میں اساتذہ سے سوالات کریں چیزوں کا تجزیہ کریں اور روزانہ باقاعدگی سے مطالعہ کو معمول بنائیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ملازمت کا حصول نہیں بلکہ ایک باصلاحیت اور ذمہ دار انسان کی تشکیل ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبہ کے لیے مثبت اور مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تدریس کو عملی و تخلیقی سرگرمیوں سے منسلک کیا جائے اور طلبہ کی انفرادی تعلیمی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کالج میں بک ریویو، مطالعاتی نشستوں، مباحثوں اور دیگر علمی و تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔ بعدازاں پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ نے کالج کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو جلد مستقل اور مناسب تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔

*گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ناصر آباد کا دورہ، تعلیمی معیار اور طلبہ کی رہنمائی پر زور*

تربت.7 اکتوبر 2026ء کو ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران ڈویژن پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ کالجز شریف شمبے زئی نے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ناصر آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے تعلیم، مطالعہ، محنت اور مستقل مزاجی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ طلبہ کلاس روم میں اساتذہ سے سوالات کریں چیزوں کا تجزیہ کریں اور روزانہ باقاعدگی سے مطالعہ کو معمول بنائیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ملازمت کا حصول نہیں بلکہ ایک باصلاحیت اور ذمہ دار انسان کی تشکیل ہے۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبہ کے لیے مثبت اور مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تدریس کو عملی و تخلیقی سرگرمیوں سے منسلک کیا جائے اور طلبہ کی انفرادی تعلیمی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کالج میں بک ریویو، مطالعاتی نشستوں، مباحثوں اور دیگر علمی و تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔

بعدازاں پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ نے کالج کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو جلد مستقل اور مناسب تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More