ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی 08-10-2026
ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی 08-10-2026

*ڈسٹرکٹ پولیسں نوشکی*
*_نوشکی پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے ایس پی نوشکی سلیم جاوید شاہوانی کا اہم پیغام_*
انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان جناب محمد طاہر اور ڈی آئی جی رخشان رینج جناب عبدالحئی بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس پی نوشکی سلیم جاوید شاہوانی نے کانسٹیبل بھرتی کے امیدواروں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
ایس پی نوشکی نے کہا کہ نوشکی پولیس میں تمام بھرتیاں 100 فیصد میرٹ، شفافیت اور قابلیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔
امیدوار کسی نوسرباز، دلال یا ٹھگ کے جھانسے میں نہ آئیں، کسی کو پیسے نہ دیں اور نہ ہی کسی سفارش کا سہارا لیں۔ اپنی محنت اور قابلیت پر بھروسہ رکھیں، میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔
اگر کوئی شخص پولیس میں بھرتی کرانے کے نام پر رقم یا رشوت کا مطالبہ کرے تو اس کا نام، نمبر اور ثبوت فوری طور پر مندرجہ ذیل نمبرز پر اطلاع دیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
*ڈی آئی جی رخشان: 03338000004*
*ایس پی نوشکی: 03337854354*
_منجانب: ایس پی نوشکی_