روز نامہ رژن تربت07-10-2026
روز نامہ رژن تربت07-10-2026

🟨 کوئٹہ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں مبینہ دگنا اضافہ، والدین پریشان!!!
🟨 کوئٹہ ( نیوز نیٹورک بلوچستان NNB ) کے مختلف نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں مبینہ طور پر دگنا اضافہ کیے جانے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، جس کے باعث والدین شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں!!!
🟨 والدین کا کہنا ہے کہ فیسوں میں مسلسل اضافے نے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ ان کا سوال ہے کہ نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کی نگرانی اور اسے ضابطے میں رکھنے کے لیے کوئی مؤثر نظام موجود ہے یا نہیں!!!
🟨 والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نجی اسکولوں کی فیسوں کا جائزہ لینے، مبینہ غیرضروری اضافے کی تحقیقات کرنے اور والدین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے!!!
🟨 والدین کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کسی خاندان پر اضافی بوجھ نہیں بلکہ بنیادی ضرورت ہے، اس لیے فیسوں میں اضافے کے معاملے پر مؤثر نگرانی اور واضح پالیسی مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے!!!