ایڈیشنل سیشن جج 07-10-2026
ایڈیشنل سیشن جج 07-10-2026

*کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتہ*
کوئٹہ: ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے،
خاندانی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جج گزشتہ روز کوئٹہ سے پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں ان سے اچانک رابطہ منقطع ہوگیا،
خاندانی ذرائع کے مطابق اسد اللہ رئیسانی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی حتمی اطلاع موصول نہیں ہوئی
ایک حاضر سروس عدالتی افسر کے دورانِ سفر لاپتہ ہونے کی اطلاع نے سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔