تیر اندازی ۔قابلہ 06ـ10ـ2026
تیر اندازی ۔قابلہ 06ـ10ـ2026

ندا ریگی بلوچ کی تیر اندازی کے مقابلہ میں کامیابی سیستان و بلوچستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے!
ایران، آذر بایجان شرقی میں منعقد ہونے والے روایتی تیر اندازی کے مقابلہ میں سیستان و بلوچستان کی خاتون تیر انداز ، ندا ریگی بلوچ نے ایران بھر میں قھرمانی اور پہلی بوزیشن حاصل کی اب وہ بلوچستان کی پہلی خاتون بن گئ ہیں جس نے ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے یہ مقابلے بروز جمعہ، 2 اکتوبر 2026 کو ایران کے استان ”صوبہ“ آذر بایجان شرقی کے میدان، ورزشگاہ جھان پھلوان تختی، شھرستان اھر میں منعقد ہوۓ تھے ان مقابلوں کا اختتام کامیاب بازیگروں کے نام کے اعلان پر ہوا، جس میں سر فھرست سیستان و بلوچستان کی کماندار ندا ریگی بلوچ تھیں۔ اس مقابلہ میں ایران کے مختلف استان سے 144 کمانداروں نے مختلف سطح پر شرکت کی تھی اس مقابلہ میں سیستان و بلوچستان کی ندا ریگی بلوچ نے پہلا مقام حاصل کرکے، گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ فائزہ خراسانی، البرز سے اور شھر بانو باجلان استان مرکزی سے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں