سیکرٹری لیبر حکومت بلوچستان 01-10-2026
سیکرٹری لیبر حکومت بلوچستان 01-10-2026

حکومت بلوچستان کےنوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔صالح محمد ناصر
چیف منسٹر بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کے جانب ایک اہم قدم ہے۔منعقدہ تقریب سے خطاب۔۔۔
کراچی(خ۔ن) چیف منسٹر بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت کراچی میں کیو ٹیکنالوجیز کے شراکت سے بلوچستان سے اس پروگرام کے تحت پہلے بیج کے منتخب نوجوانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان صالح محمد ناصر۔ایم ڈی بی ٹیوٹا بلوچستان عبدالکبیر خان زرکون۔ڈی جی نیوٹیک سندھ فدا محمد خان بازئی۔کیوٹیکنالوجیز کے بورڈ آف ڈائریکٹر سید واجہ الدین اور دیگر مقرین نے شرکت کی۔تقریب سے سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی۔اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے وژن کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور انھیں روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے چیف منسٹر ایمپلائمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔جس سے بلوچستان کے نوجوان میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔دیگر مقرین نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کے لیے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے جوکہ انشاءاللہ مستقبل میں بھی جاری و ساری رہیگا۔۔۔۔