حکومت پاکستان آئی ایم ایف 01-10-2026
حکومت پاکستان آئی ایم ایف 01-10-2026
آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری اداروں کے قوانین میں 174 ترمیم کی ڈیڈ لائن کے تناظر میں حکومت متحرک ہوگئی۔
آئی ایم ایف کے مذاکرات کے دوران ہی ترامیم پارلیمنٹ سے پاس کرائی جائیں گی، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق متحرک، اپوزیشن اوراتحادیوں کو راضی کریں گے
گزشتہ روزاس معاملے پر پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر چیمبر طویل مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی نےحکومت سے قانون سازی میں تعاون نہ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے۔ ایاز صادق نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےکیلئےقانون سازی میں تعاون مانگا، پیپلز پارٹی راضی ہوئی تو آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔