Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

ایم پی اے گوادر 01-10-2026

ایم پی اے گوادر 01-10-2026

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی ڈی جی جی اے معین الرحمٰن خان سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور شہری صفائی پر تبادلہ خیال

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص سربندر میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی کاموں اور شہر کی صفائی و خوبصورتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ونگ یحییٰ واڈیلہ اور ایم پی اے کے پی اے وسیم صمد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گوادر کے اولڈ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ سربندر میں مجوزہ و جاری منصوبوں، جن میں لنک روڈ کی مزید تعمیر و توسیع، کازوے کی تعمیر اور فش لینڈنگ جیٹی سے متعلق الائیڈ ورکس سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں، پر بھی گفتگو ہوئی۔

مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر شہر کے داخلی راستے سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ ( ایئرپورٹ روڈ )، بالخصوص گھٹی ڈھور کے مقام پر صفائی اور تزئین و آرائش کے مؤثر انتظامات کرنے پر زور دیا، تاکہ شہر میں داخل ہونے والے شہریوں اور سیاحوں کو ایک صاف ستھرا اور خوبصورت منظر پیش کیا جا سکے۔

ملاقات میں شہری صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جی ڈی اے کے پاس موجود سوئپنگ مشین کو میونسپل کمیٹی گوادر کے زیر استعمال لانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ طریقہ کار وضع کرنے کے لیے متعلقہ افسران ضروری اقدامات کریں گے، تاکہ شہر کی اہم شاہراہوں، سڑکوں، چوکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More