پالیسی ڈائیلاگ 30-09-26
پالیسی ڈائیلاگ 30-09-26

انسدادِ دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد
کوئٹہ: بلوچستان میں انسدادِ دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام، مؤثر قانون سازی اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کے حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان اور برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ ارکان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، شاہدہ رؤف اور دیگر متعلقہ حکام و نمائندگان بھی موجود تھے۔پالیسی ڈائیلاگ میں انسدادِ دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے تدارک کے لیے قانون سازی کو مؤثر بنانے، پارلیمانی کردار کو مضبوط کرنے اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ نوجوان نسل ملک اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرتشدد انتہا پسندی کے تدارک کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینا بھی اہم ہے۔
خصوصی سیکرٹری داخلہ سلام خان اچکزئی نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے مؤثر تدارک کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط رابطہ کاری اور معلومات کے بروقت تبادلے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی، ادارہ جاتی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سازی میں پارلیمنٹیرینز، متعلقہ سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اہم ہے تاکہبلوچستان میں امن و استحکام کے لیے مؤثر اور قابلِ عمل اقدامات کو آگے بڑھایا جا سکے۔تقریب سے دیگر مقررین محترمہ طاہرہبلوچ،منظور احمد بلوچ،محترمہ ثنا درانی محترمہ ستارہ بلوچ رافع بلوچ سلام جوگیزئی و دیگر مقررین نے خطاب کیا