صالح محمد ناصر بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے دروازے کھولے گئے 29-09-2026
صالح محمد ناصر بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے دروازے کھولے گئے 29-09-2026

بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بناکر روزگار کے دروازے کھولیں گے نجی شعبے کے تعاون سے جدید تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی صالح محمد ناصر
کراچی سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان صالح محمد ناصر نے کراچی میں نجی شعبے کے تحت نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھانے والے آئی ٹی پارٹنر ہنر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی جانب سے نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی فنی و تربیتی سہولیات اور مختلف پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی گئی
اس موقع پر ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون، سہیل درانی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اور انہیں بہتر تعلیمی و فنی تربیتی سہولیات کی فراہمی سے ہی وہ مستقبل کے بہتر معمار ثابت ہوسکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ساتھ مل کر بلوچستان کے نوجوانوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں جدید ہنر سکھائے جاسکتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے
صالح محمد ناصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے وژن کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کو نجی شعبے کے تعاون سے ہنرمند بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوں
صالح ناصر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تعلیم اور عملی تربیت فراہم کی جائے حکومت نجی شعبے کے تجربے اور وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے تعاون کو مزید فروغ دے گی