Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

28-09-2026بی ار ایس پی

28-09-2026بی ار ایس پی

گرمکان میں بی آر ایس پی رائز یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت اہم کارنر میٹنگ

خواتین، نوجوانوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی شرکت، صحت، تعلیم، پانی، بجلی اور امن و امان سمیت بنیادی مسائل پر تجاویز پیش

پنجگور، 27 ستمبر 2026: حکومتِ بلوچستان کی مالی معاونت سے بی آر ایس پی رائز یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت یونین کونسل گرمکان کے پسماندہ اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم کارنر میٹنگ واجہ احمد رضا فاؤنڈیشن بلوچستان پنجگور کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی واجہ احمد رضا فاؤنڈیشن بلوچستان کے مرکزی چیئرمین واجہ شیر احمد رضا رند بلوچ نے کی، جبکہ فاؤنڈیشن کے فوکل پرسن شاہ دوست بلوچ نے پروگرام کے انتظامی امور سنبھالے۔

کارنر میٹنگ میں خواتین اور نوجوانوں سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے علاقے کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے صحت، تعلیم، امن و امان، پینے کے صاف پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔

شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ پسماندہ اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کی ترقی کے لیے مقامی آبادی کی رائے کو شامل کرنا اور ان کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچانا ضروری ہے۔

کارنر میٹنگ میں بی آر ایس پی پنجگور کے DLO نوید اسلم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علاقے کے مسائل، نوجوانوں کی شمولیت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے امید ظاہر کی کہ کارنر میٹنگ میں پیش کی گئی تجاویز اور نشاندہی کیے گئے مسائل کو متعلقہ فورمز تک پہنچا کر ان کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More