جامعہ بلوچستان 25-09-2026
جامعہ بلوچستان 25-09-2026


*جامعہ بلوچستان میں ڈیجی سکلز پر آگاہی سیمینار فائنل سمسٹر کے طلبہ کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل سکلز کے مواقع سے روشناس کرایا گیا*
ڈی پی آر، جامعہ بلوچستان
16 ستمبر 2026
جامعہ بلوچستان کے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر UTDC نے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ڈیجی سکلز ڈاٹ پی کے 3.0 پر آگاہی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا۔
سیمینار کا مقصد فائنل سمسٹر اور ساتویں سمسٹر کے طلبہ کو فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن روزگار کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔ یہ سیمینار وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
تقریب کے مقررین میں جناب طلحہ احمد، مارکیٹنگ مینیجر ڈیجی سکلز ڈاٹ پی کے اور جناب راجہ شراز، سینئر کوچ ڈیجی سکلز ڈاٹ پی کے شامل تھے۔ انہوں نے طلبہ کو ڈیجی سکلز کے مختلف کورسز، سرٹیفکیشن اور آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
مقررین نے کہا کہ ڈیجی سکلز پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور دیگر کورسز میں مہارت حاصل کریں۔
سیمینار میں جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبوں کے فائنل سمسٹر کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ عملی مہارت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔