کوٹیہ ریڈ زون 23-09-2026
کوٹیہ ریڈ زون 23-09-2026

کوئٹہ کے ریڈ زون سے چند قدم کے فاصلے پر جی پی او چوک میں ناقص سیوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔
نالی کا گندا پانی سڑک پر بہتا رہتا ہے، جس کے باعث راہگیروں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ نماز کے لیے آنے والے شہریوں کے کپڑے بھی گندے پانی سے متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
شہر کے وی وی آئی پی علاقے میں صفائی اور سیوریج کی یہ صورتحال صفا کوئٹہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
اگر ریڈ زون کے قریب اہم شاہراہ اور چوک کا یہ حال ہے تو اندرون شہر کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔