کمشنر کوٹیہ ڈویژن 22-09-2026
کمشنر کوٹیہ ڈویژن 22-09-2026

کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کا مری آباد کا دورہ، انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ
کوئٹہ، 22 ستمبر: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران مری آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مختلف پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور مہم کے دوران جاری فیلڈ سرگرمیوں، بچوں کی کوریج اور ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے پولیو ٹیموں کی جانب سے مرتب کی جانے والی ایکسل شیٹس کا بھی جائزہ لیا اور بچوں کے فنگر مارکس اور گھروں پر لگائے گئے ہاؤس مارکس چیک کیے۔کمشنر ذیشان لاشاری نے پولیو سے انکار کرنے والے والدین اور خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پولیو کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے پر قائل کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انکاری خاندانوں کو بھی مؤثر انداز میں کور کیا جائے اور کسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے پولیو ٹیموں کو سو فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری اور مؤثر انداز میں انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
ذیشان لاشاری نے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اور مہم کے دوران انکاری والدین کو قائل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں، تاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔