Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

نمازِ جنازہ 13-09-2026

نمازِ جنازہ 13-09-2026

گڈانی: کشتی حادثے میں ڈوبنے والے تین ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش برآمد، دو کی تلاش جاری
گڈانی: حبکو کنڈ کے کھلے سمندر میں کشتی الٹنے کے حادثے میں ڈوبنے والے تین ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش ریسکیو ٹیموں نے سمندر سے نکال لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شیر محمد ولد بدل خان کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی سمیت اہل علاقہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حبکو کنڈ کے ساحل کے قریب تیز لہروں کے باعث مچھلی کے شکار کے لیے جانے والی کشتی الٹ گئی تھی، جس میں سوار چھ ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے تین افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا، جبکہ تین ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے۔
لاپتہ افراد میں دو بھائی عامر ولد نور بخش اور عبدالسلام ولد نور بخش جبکہ شیر محمد ولد بدل خان شامل تھے۔ شیر محمد کی لاش برآمد ہونے کے بعد اب مزید دو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More