Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک 13-09-2026

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک 13-09-2026

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 60 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے جدہ، ریاض، عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسی طرح کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 19، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 14، سیالکوٹ سے 2، فیصل آباد سے 4، پشاور سے 4 جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔لاہور سمیت ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو فلائٹ شیڈول میں بار بار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
#tbt #thebluetruth #pakistan #lahore #flightdelays

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More