اعلیٰ حکام ہدایات 12-09-2026
اعلیٰ حکام ہدایات 12-09-2026
سیوی//وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع سیوی میں خواتین کے مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔خصوصی کھلی کچہری 16 ستمبر کو صبح 11 بجے سرکٹ ہاؤس سیوی میں منعقد ہوگی، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کریں گے۔ کھلی کچہری میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر خواتین اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے پیش کر سکیں گی، جبکہ مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے موقع پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیوی نے ضلع بھر کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے اس موقع سے استفادہ کریں۔