Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

پہلا سیلیکارٹ ٹینس ٹورنامنٹ 02-09-2026

پہلا سیلیکارٹ ٹینس ٹورنامنٹ 02-09-2026

*پہلا سیلیکارٹ بلوچستان ٹینس ٹورنامنٹ: تقریبِ تقسیمِ انعامات*

بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام امریکی کمپنی “سیلیکارٹ” کے تعاون سے پہلا سیلیکارٹ بلوچستان ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جناب گل محمد کاکڑ، اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جناب شیر محمد ترین، بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر جناب چوہدری ممتاز یوسف، سینئر نائب صدر عارف خان نورزئی میر بہرام بلوچ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب گل محمد کاکڑ صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مینز کیٹیگری میں محمد رضوان نے بلوچستان چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ لیڈیز کیٹیگری میں ظاہرہ افضل جو کہ نیشنل گیمز میں برونز میڈل حاصل کر چکی ہیں، نے لیڈیز چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بوائز میں عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر ممتاز یوسف نے گل محمد کاکڑ صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس تقریب میں تشریف لائے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی— ممتاز یوسف نے جناب ذوالقرنین صاحب چیف ایگزیکٹو “سیلیکارٹ USA”، کا شکری ادا کیا اور اپنے تعاون سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین ٹورنامنٹ منعقد کروایا جا سکا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ٹورنامنٹ کو ایک مستقل فیچر (سالانہ روایت) بنایا جائے تاکہ ہر سال اس کا باقاعدگی سے انعقاد ممکن ہو سکے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مسلسل آگے بڑھنے کے مواقع ملتے رہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More