Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

سردار ایاز صادق بلوچستان آمد 02-09-2026

سردار ایاز صادق بلوچستان آمد 02-09-2026

۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال صاحبزادے ثناءاللہ خان اچکزئی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل, وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی، ممبر قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More