Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

سندھ طاس معاہدہ 01-09-26

سندھ طاس معاہدہ 01-09-26

میڈیا

کوئٹہ۔ 01 ستمبر 2026

سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کا متفقہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی اہم قانونی و سفارتی کامیابی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

عالمی ثالثی عدالت نے واضح کردیا بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کرسکتا، میر سرفراز بگٹی

سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل اور بھارت کے لیے قانونی طور پر پابند ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

معاہدے میں ترمیم یا خاتمہ صرف پاکستان اور بھارت کی باہمی رضامندی سے نئے معاہدے کے ذریعے ممکن ہے، میر سرفراز بگٹی

بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی یا خاتمے کے مختلف جواز عالمی ثالثی عدالت نے تسلیم نہیں کیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

سندھ طاس معاہدے کا فیصلہ پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے، میر سرفراز بگٹی

فیصلے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور عالمی قانون کی بالادستی کے اصول مزید مضبوط ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

رتلے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر پاکستان کی درخواست پر عبوری اقدامات کی منظوری اہم پیش رفت ہے، میر سرفراز بگٹی

بھارت کو رتلے منصوبے میں مخصوص حصوں پر مقررہ سطح سے زیادہ کنکریٹنگ سے روکا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

رتلے منصوبے کے تعمیراتی شیڈول میں تبدیلیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنا بھی بھارت پر لازم قرار دیا گیا ہے، میر سرفراز بگٹی

پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور مذاکراتی عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

عالمی ثالثی عدالت کا متفقہ فیصلہ اس اصول کی فتح ہے کہ بین الاقوامی معاہدے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیے جاسکتے، میر سرفراز بگٹی

انصاف غالب آ گیا، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے قانونی مؤقف کی مضبوطی کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور سفارتی فورم پر مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More