صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی 31-08-2026
صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی 31-08-2026

تربت میں ملا احمد دشتی کے نام سے فیمیل پبلک لائبریری قائم، میر ظہور احمد بلیدی
تربت: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ تربت میں ملا احمد دشتی فیمیل پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جسے معروف سیاسی، ادبی اور سماجی شخصیت ملا احمد دشتی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔میر ظہور احمد بلیدی نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ لائبریری کا قیام ملا احمد دشتی کی نمایاں سیاسی، ادبی اور سماجی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کیچ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور علمی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔صوبائی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیمیل پبلک لائبریری علاقے کی خواتین اور طالبات کو مطالعہ، تحقیق اور علمی سرگرمیوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے گی اور تربت میں علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔