Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بڑا اقدام 28-08-2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بڑا اقدام 28-08-2026

*وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا بڑا اقدام: تحصیلدار کے انٹرویوز میں بےضابطگیوں پر سخت نوٹس، عمل تا حکمِ ثانی معطل، اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم*
کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) کے تحت تحصیلدار کی آسامیوں کے لیے جاری انٹرویوز میں مبینہ بےضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انٹرویو کا عمل تا حکمِ ثانی روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیرِاعلیٰ نے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو ۱۰ روز کے اندر اپنی مفصل رپورٹ وزیرِاعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے گی۔
اس موقع پر وزیرِاعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرٹ، شفافیت اور صوبے کے نوجوانوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیلدار کی آسامیوں میں مبینہ بےضابطگیوں کی مکمل اور باریک بینی سے تحقیقات کر کے حقیقی حقائق کو سامنے لایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات میں جو بھی عناصر بےضابطگیوں اور بدعنوانی میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More