سرانان واقعہ 27-08-2026
سرانان واقعہ 27-08-2026

*سرانان واقعہ: مقتول مزدور تھے یا انگور کے تاجر؟ سوالات ابھی باقی ہیں*
چند روز قبل پشین کے علاقے سرانان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا واقعے کے فوراً بعد سامنے آنے والے سرکاری بیانات میں مقتولین کو سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدور قرار دیا گیا، اور اسی بنیاد پر واقعے کو تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملہ قرار دیا گیا تاہم بعد میں پولیس اور مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ مؤقف سامنے آیا کہ مقتولین انگور کی خریداری کے لیے بلوچستان آئے ہوئے پھلوں کے تاجر تھے اور انہیں مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا اب سوال یہ ہے کہ آخر درست حقیقت کیا ہے؟ اگر مقتولین روڈ پر تعمیراتی کام نہیں کر رہے تھے اور انگور کی خریداری کے لیے آئے تھے تو ابتدائی طور پر انہیں روڈ ورکرز کیوں قرار دیا گیا؟ کیا واقعے کی ابتدائی معلومات غلط تھیں، یا بعد کی تحقیقات میں کوئی نئی حقیقت سامنے آئی؟ یہ ایک معمولی تضاد نہیں بلکہ ایک سنگین واقعے کی نوعیت اور محرکات سے جڑا اہم سوال ہے حکومت، پولیس اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ واضح کریں کہ مقتولین کا اصل پیشہ کیا تھا، وہ سرانان کیوں آئے تھے، واقعے سے قبل ان کی نقل و حرکت کیا تھی اور انہیں مبینہ طور پر کس مقصد کے تحت نشانہ بنایا گیا پانچ انسانوں کا قتل ہوا ہے؛ عوام کو بیانات کا تضاد نہیں بلکہ حقیقت جاننے کا حق ہے۔