خبر نامہ نمبر 2026/6942 تربت/بلیدہ24 اگست: صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی خصوصی کوششوں سے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں قائم ہونے والے بی بی آسیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے لیے 43 نئی آسامیوں کی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے کالج کے قیام اور اس کے لیے تدریسی، انتظامی و معاون عملے کی نئی آسامیوں کی تخلیق سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے 24 اگست 2026 کو جاری کیے گئے سرکاری مراسلے کے مطابق بی بی آسیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلیدہ کے لیے مجموعی طور پر 43 نئی پوسٹیں منظور کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں میں مختلف کیڈرز کے تدریسی، انتظامی اور معاون عملے کی پوسٹیں شامل ہیں۔منظور شدہ آسامیوں میں بی پی ایس-19 کی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، بی پی ایس-18 کی چار اسسٹنٹ پروفیسرز اور بی پی ایس-17 کی 16 مختلف تدریسی و انتظامی آسامیاں شامل ہیں، جو کالج کے تدریسی و انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانے میں معاون ثابت ہوں گی۔مراسلے کے مطابق کالج کے لیے لائبریرین، اسسٹنٹ، اسسٹنٹ لائبریرین، سینئر کلرک، اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، لیبارٹری اسسٹنٹ، ڈرائیور اور لیبارٹری اٹینڈنٹ سمیت دیگر ضروری معاون عملے کی آسامیاں بھی منظور کی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ نے اپنے مراسلے میں واضح کیا ہے کہ مذکورہ نئی آسامیوں کو آئندہ مالی سال 2027-28 کے بجٹ میں شامل اور منعکس کیا جائے گا۔ اس پیش رفت سے کالج کے تدریسی و انتظامی ڈھانچے کو فعال بنانے میں مدد ملے گی اور ادارے کے باقاعدہ قیام کی جانب عملی پیش رفت ہوگی۔بی بی آسیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلیدہ کے لیے 43 نئی آسامیوں کی منظوری کو علاقے میں طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ اس اقدام سے بلیدہ اور گردونواح کی طالبات کو اپنے علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔

خبر نامہ نمبر 2026/6942
تربت/بلیدہ24 اگست: صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی خصوصی کوششوں سے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں قائم ہونے والے بی بی آسیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے لیے 43 نئی آسامیوں کی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے کالج کے قیام اور اس کے لیے تدریسی، انتظامی و معاون عملے کی نئی آسامیوں کی تخلیق سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے 24 اگست 2026 کو جاری کیے گئے سرکاری مراسلے کے مطابق بی بی آسیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلیدہ کے لیے مجموعی طور پر 43 نئی پوسٹیں منظور کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں میں مختلف کیڈرز کے تدریسی، انتظامی اور معاون عملے کی پوسٹیں شامل ہیں۔منظور شدہ آسامیوں میں بی پی ایس-19 کی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، بی پی ایس-18 کی چار اسسٹنٹ پروفیسرز اور بی پی ایس-17 کی 16 مختلف تدریسی و انتظامی آسامیاں شامل ہیں، جو کالج کے تدریسی و انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانے میں معاون ثابت ہوں گی۔مراسلے کے مطابق کالج کے لیے لائبریرین، اسسٹنٹ، اسسٹنٹ لائبریرین، سینئر کلرک، اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، لیبارٹری اسسٹنٹ، ڈرائیور اور لیبارٹری اٹینڈنٹ سمیت دیگر ضروری معاون عملے کی آسامیاں بھی منظور کی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ نے اپنے مراسلے میں واضح کیا ہے کہ مذکورہ نئی آسامیوں کو آئندہ مالی سال 2027-28 کے بجٹ میں شامل اور منعکس کیا جائے گا۔ اس پیش رفت سے کالج کے تدریسی و انتظامی ڈھانچے کو فعال بنانے میں مدد ملے گی اور ادارے کے باقاعدہ قیام کی جانب عملی پیش رفت ہوگی۔بی بی آسیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلیدہ کے لیے 43 نئی آسامیوں کی منظوری کو علاقے میں طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ اس اقدام سے بلیدہ اور گردونواح کی طالبات کو اپنے علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔