Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

پاک فوج خود احتسابی کا عمل 24-08-2026

پاک فوج خود احتسابی کا عمل 24-08-2026

*سرحد یونیورسٹی میں فائرنگ کاواقعہ،ملوث فوجی آفیسرکیخلاف انکوائری اور تادیبی کارروائی کاآغاز ۔۔!*

24اگست 2026 کو سرحد یونیورسٹی کیمپس اسلام آباد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا

فائرنگ کے واقعہ میں ملوث فوجی آفیسرکو فوج کے ضابطہ اخلاق کے تحت تحویل میں لے کرانکوائری اور تادیبی کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے

پاک فوج خوداحتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے

پاک فوج میں خوداحتسابی کا ایک کڑا اور شفاف عمل اپنی روایت کے مطابق موجود ہےاور یہ عمل بغیر کسی تفریق کے مکمل کیا جاتا ہے

پاک فوج کا خوداحتسابی کاعمل الزامات کے بجائے ٹھوس شواہد اورثبوتوں کی بنیادپر کام کرتا ہے

جب بھی فوج میں قائم قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو یہ مضبوط خوداحتسابی کاعمل بلاتفریق تیزی سے حرکت میں آتا ہے

پاک فوج کے ڈسپلن اور اسی خوداحتسابی کے نظام کے تحت تمام قصورواروں کو قانونی ضابطے کا سامنا کرناپڑے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More