Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان 23-08-2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان 23-08-2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
کوئٹہ 21 اگست

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا*

بلوچستان میں 37 دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے عزم کی عکاس ہیں، میر سرفراز بگٹی

دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں سے امن دشمن عناصر کی صلاحیتوں کو مؤثر نقصان پہنچا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بھارتی سرپرستی میں بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، میر سرفراز بگٹی

دہشت گرد عناصر کو بلوچستان کے عوام کی زندگیوں اور ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور مؤثر اقدامات جاری رہیں گے، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں پائیدار امن صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ریاستی ادارے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمےتک جدوجہد جاری رکھیں گے، میر سرفراز بگٹی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More