Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

بیرونی قرغے21-08-2026

بیرونی قرغے21-08-2026

بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ حکمرانوں کے پروٹوکول پر خرچ ہو رہا ہے ہائی کرپشن کا بازار بدستورگرم ہے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے

سردار شیر محمد رند

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما کی کچھی بولان کے صحافیوں سے گفتگو

بولان (نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی)

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما رند قبائل کے سردار شیر محمد رند نے کچھی بولان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں سنانا قانون کی واضح نفی اور عوامی امنگوں کو کچلنے و پاکستان کو سیاسی بحران کی دلدل میں مزید دھکیلنے کے مترادف ہے اعلی عدلیہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام جھوٹے مقدمات میں دی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیسز کو خارج کرنا ہوگا تا کہ قوم کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہو سکے احتساب کے نام پر ملک میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے اقتدار اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ہر چیز کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ حکمرانوں کے پروٹوکول پر خرچ ہو رہا ہے اور کرپشن کا بازار بدستور گرم ہے مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے مگر روائتی سیاسی جماعتوں کی قیادت عوام کی فکر کرنے کی بجائے اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے پی ٹی آئی کو کچلنے میں مصروف ہے حکمرانوں کی بنیادی ترجیح بانی پی ٹی آئی کو سیاسی جمہور عمل سے دور رکھنا ہے جس کیلئے یہ ہر اونچا ہتھکنڈہ اور منفی حربہ استعمال کر رہے ہیں پاکستان کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے سے گریز برتنا جائیے ملک میں حقیقی جمہوریت کے بغیر قومی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اگر ملکی نظام چند خاندانوں کے مفادات کے گرد گھومتا رہا تو یہ مزید نقصان دہ ثابت ہوگا پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کیلئے جمہوری و اقدار کو فروغ دینا ہوگا معاشی نظام کی بہتری اور اس کی اصلاح کیلئے بانی پی ٹی آئی کے نظریہ کو اپنانے کی ضرورت ہے جنہیں عوامی کے حقوق اور ملکی مفادات کے تحفظ کی جدوجہد کی پاداش میں مسلسل پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے مگر وہ جیل میں بیٹھ کر بھی قوم کی بھر پور رہنمائی کر رہے ہیں اور پاکستانی قوم ان کے نظریہ و ایجنڈہ کی مکمل حامی ہے۔۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More