ضلعی پولیس حب21-08-2026
ضلعی پولیس حب21-08-2026

پریس ریلیز
ضلعی پولیس حب
بتاریخ: 21-08-2026
حب خبرنامہ
ایس پی ضلع حب کے آفس سے جاری کی گئ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کی شکایات، مسائل اور دیگر پولیس سے متعلق امور کے فوری ازالے کے لیے عوامی سماعت کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تمام ڈی ایس پیز ضلع حب اور ایس ایچ اوز ضلع حب کو باقاعدہ تحریری احکامات کے ساتھ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ روزانہ دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک اپنے متعلقہ دفاتر میں موجود رہیں اور عوام کی شکایات و مسائل سن کر ان کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی شہری کو کسی بھی نوعیت کی شکایت، مسئلہ یا پولیس سے متعلق کوئی تحفظات ہوں تو وہ مقررہ اوقات میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز یا امتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے براہِ راست ملاقات کر کے اپنی شکایت پیش کر سکتے ہیں۔ضلعی پولیس حب عوام کو یقین دلاتی ہے کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، عوام سے بہتر رابطہ اور انہیں انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔