Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

19-08-2026 چیف سیکرٹری بلوچستان

19-08-2026 چیف سیکرٹری بلوچستان

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریزالو ٹو سیو لائیوز (Resolve to Save Lives) ٹام فرائیڈن نے آج یہاں ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور اس کی بہتری کے لیے ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں شعبہ صحت کے نظام کی مضبوطی، جان بچانے والے پروگرامز، وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی طبی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی نے صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے کئے گئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے صوبے میں عوامی صحت کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ عوام کی صحت ، فلاح وبہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ریزالو ٹو سیو لائیوز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں تکنیکی معاونت اور بین الاقوامی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے ٹام فرائیڈن سے مختلف شعبوں میں (خصوصاً وبائی امراض کی روک تھام، ہنگامی طبی خدمات، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کے نظام کی مضبوطی) تکنیکی معاونت اور تجرباتی رہنمائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹام فرائیڈن نے بلوچستان حکومت کی عزم کو سراہا اور کہا کہ ریزالو ٹو سیو لائیوز صوبے میں صحت کی ضروریات کے مطابق تکنیکی معاونت، تربیتی پروگرامز، معیاری رہنمائی اور بہترین بین الاقوامی طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات میں آئندہ تکنیکی میٹنگز اور سائٹ وزٹس کے ذریعے منصوبوں کی عملی طور پر جانچ اور نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More