Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

نئی پارٹی 19-08-2026

نئی پارٹی 19-08-2026

انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں نئی جماعت کا امکان

رپورٹ: بلوچستان 24

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں بلوچستان کے مختلف اہم سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی کوششیں متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت کے قیام کے معاملے پر مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے کیے جا رہے ہیں، جبکہ جماعت کے ممکنہ ڈھانچے، قیادت اور مستقبل کے سیاسی کردار سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق مجوزہ سیاسی جماعت میں بلوچستان کی مختلف سیاسی قوتوں اور بااثر شخصیات کو نمائندگی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کب کیا جائے گا اور اس کی قیادت میں کون کون سی شخصیات شامل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مشاورت کا بنیادی مقصد بلوچستان میں ایک ایسے نئے سیاسی پلیٹ فارم کی تشکیل ہے جو صوبے کے اہم سیاسی اور عوامی معاملات کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنا سکے۔ اس حوالے سے مختلف سطحوں پر

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More