Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

حمل کلمتی 18-08-2026

حمل کلمتی 18-08-2026

گواد، 18 اگست 2026: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی صحت عامہ پالیسی کے تحت میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں عوام کو معیاری، بروقت اور قابلِ رسائی طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماہ جولائی کے دوران مختلف شعبہ جات میں ہزاروں مریضوں کو علاج، تشخیص اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے بتایا کہ جولائی کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں 10,527، ایمرجنسی میں 2,479 جبکہ گائنی او پی ڈی میں 1,137 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ حاملہ خواتین کی قبل از پیدائش نگہداشت کے تحت مجموعی طور پر 750 اے این سی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 24 خواتین کی محفوظ ڈیلیوری ہسپتال میں انجام دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو مؤثر تشخیصی سہولیات کی فراہمی کے لیے ماہ جولائی میں 811 الٹراساؤنڈ، 26 ای سی جی، 512 ایکسرے اور 4,931 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ اسی طرح ملیریا کی روک تھام اور بروقت تشخیص کے لیے 2,286 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جبکہ اسپتال میں ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی کی اسکریننگ بھی جاری رہی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق گردوں کے مریضوں کے لیے 129 ڈائیلاسز سیشنز کیے گئے، جبکہ بلڈ بینک کے ذریعے 331 خدمات فراہم کی گئیں اس اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہسپتال میں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ تشخیصی خدمات، ماں اور بچے کی صحت، ایمرجنسی کیئر، متعدی امراض کی اسکریننگ اور گردوں کے مریضوں کے علاج پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی صحتِ عامہ کی ترجیحات کے مطابق ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے، مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے اور صحت کی معیاری خدمات کو عوام کے قریب لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض دوست ماحول، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور محفوظ طبی خدمات ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گوادر اور گردونواح کے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے موجودہ خدمات میں مزید بہتری لانے، طبی نظام کو مضبوط بنانے اور مریضوں کی ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More