گیس کی بندش 16-08-202
گیس کی بندش 16-08-202
پارلیمانی سیکرٹری برائے سوئی گیس، بہبود آبادی پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی مسلسل بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے حکام سے رابطہ کرکے ہدایت کی ہے کہ سریاب اور اس کے اطراف میں (SSGC) نے فوری گیس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر اور معمول متاثر ہو رہی ہے۔ گھریلو صارفین کو کھانا بنانے اور دیگر ضروریات زندگی پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اس بنیادی سہولت سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، لہٰذا سوئی سدرن گیس کمپنی کا عملہ اور انتظامیہ فوری طور پر ان متاثرہ گیس لائنوں میں پائپ لائن بحال کرے اور سریاب کے عوام کو درپیش گیس کی قلت دور کرکے ان کی تکالیف کا خاتمہ کرے