Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

تربت وزیر منصوبہ میر ظہور بلیدی

تربت وزیر منصوبہ میر ظہور بلیدی

تربت: صوبائی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے تربت میں مختلف سوگوار خاندانوں سے ملاقات کر کے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر نے ڈاکٹر اکبر ملک، ارشاد ملک اور امداد ملک کے گھر جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اعجاز علی جوسکی کے بھتیجے کے انتقال پر بھی ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت و افسوس کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More