Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

تربت: یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس، مختلف پروگرامز کا فیصلہ**

تربت: یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس، مختلف پروگرامز کا فیصلہ**

**تربت: یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس، مختلف پروگرامز کا فیصلہ**

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی سمیت محکمہ تعلیم، صحت، بی اینڈ آر، آبپاشی، زراعت ماحولیات ، اسپورٹس، کلچر، انفارمیشن اور دیگر سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں 14 اگست یومِ آزادی کو ضلع کیچ میں بھرپور جوش و جذبے اور قومی ولولے کے ساتھ منانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی نے کہا کہ ضلع کیچ میں یومِ آزادی کی تقریبات صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح بھرپور انداز میں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے، تاکہ جشنِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران پر بھی زور دیا کہ اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے بھرپور تیاری کروائی جائے اور ان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس سال کی تقریبات کو مزید شاندار اور یادگار بنایا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس تربت کے احاطے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی ریلی نکالی جائے گی۔ تقریبات میں اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کی جانب سے ملی نغمے، ٹیبلو، تقریری مقابلے اور مختلف کھیلوں کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت اور قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More