ڈسٹرکٹ چیئرمین گوادر
ڈسٹرکٹ چیئرمین گوادر
گوادر07 اگست 2026: ڈسٹرکٹ چیئرمین گوادر شے مختار احمد نے فشریز آفس گوادر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم سے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شاہ فہد بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ضلع گوادر میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، مقامی ماہی گیروں کو درپیش مسائل، غیر قانونی ٹرالرنگ، گجا مافیا کی سرگرمیوں اور سمندری وسائل کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ضلعی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق سمندری وسائل کا تحفظ، مقامی ماہی گیروں کے قانونی حقوق کا دفاع اور ساحلی آبادی کے معاشی مفادات کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ غیر قانونی ٹرالرنگ اور غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سمندری حیات اور ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ملاقات کے دوران حالیہ طوفان سے متاثر ہونے والے ماہی گیروں کی کشتیوں اور دیگر نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین نے ہدایت کی کہ نقصانات کا شفاف انداز میں تخمینہ لگا کر متاثرہ ماہی گیروں کو حکومتی پالیسی کے تحت بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام اپنی سفارشات جلد مرتب کریں، تاکہ متاثرہ خاندان دوبارہ اپنے روزگار سے وابستہ ہو سکیں اس موقع
پر ضلع گوادر میں ماہی گیری کے شعبے کی بہتری، ساحلی علاقوں کی پائیدار ترقی، ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا